چین، ٹریفک حادثہ میں 8افراد ہلاک

بدھ 8 فروری 2017 22:10

چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) چین کے صوبہ ہنان میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ بدھ کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیائو لو شہر کے قریب مرکزی ہائی وے پر ایک منی بس اچانک دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 4افراد فوری طور پر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 4افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔