پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے رہنما سہیل رومی، دانیال کھوکھر اور چوہدری سیف کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

بدھ 8 فروری 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے رہنما سہیل رومی، دانیال کھوکھر اور چوہدری سیف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے پارٹی کے جیالوں کا انتخاب کرکے کارکنو ں کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل رومی، دانیال کھوکھر اور چوہدری سیف نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی، راجہ خرم پرویز، راجہ شکیل عباسی، راجہ امجد ایڈووکیٹ، افتخار شہزادہ ، بابر جدون اور اظہر خان کی پارٹی کے لئے قربانیاں اور ثابت قدمی پارٹی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کے نو منتخب عہدیدارپارٹی کو مزید منظم کریں گے تاکہ خطہ پوٹھوہار سے پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار فتح حاصل کرے۔

متعلقہ عنوان :