منتخب اداروں کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی ضروری ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے مقامی نمائندے حل کریں گے ، اسلام آباد کے دیہات میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی ا سلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نائب چیئرمینوں اور کونسلر ز سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ، منتخب اداروں کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی ضروری ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے مقامی نمائندے حل کریں گے ۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نائب چیئرمینوں اور کونسلروں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ عوامی نمائندوں نے وزیر مملکت کو متعلقہ علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اوران علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ وزیر مملکت نے عوامی نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے متعدد احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ،یہ ترقیاتی کام مقامی نمائندوں کے تعاون اور سرپرستی سے مکمل کیئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں تک تمام شہری سہولیات فراہم کرنا ہمار ا نصب العین ہے جس کیلئے سول ادارے کئی پروگراموں پر کام کر رہے ہیں ، ان پراجیکٹس کے نتائج عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ وزیر اعظم اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور انھوں نے اس مقصد کیلئے متعدد مرتبہ اپنے صوبدیدی فنڈز میں سے گرانٹ فراہم کی ہے ۔وزیر اعظم نے عوامی فلاح کے نئے پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دینے کا بھی وعدہ کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ۔ڈاکٹر طارق نے کہا کہ ان کے دروازے عوامی نمائندوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،ان کے مسائل کے حل اور مقامی اداروں کی مضبوطی کیلئے تمام حلقوں میں آواز بلند کریں گے۔(ار)

متعلقہ عنوان :