فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ملازمین نے مستقلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر عملدرآمد کرنے سے متعلق سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری خزانہ،چیئرمین ایف پی ایس سی سمیت کالج کے پرنسپل کو لیگل نوٹس بھجوادیا

بدھ 8 فروری 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء)فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ملازمین نے مستقلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر عملدرآمد کرنے سے متعلق سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن،سیکرٹری خزانہ،چیئرمین ایف پی ایس سی سمیت کالج کے پرنسپل کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔ کنٹریکٹ ملازمین کے وکیل رائے محمد نواز کھرل کی جانب سے بجھوائے گئے نوٹس میں متعلقہ حکام سے عدالتی حکم امتناعی پر عملدرآمد کا کہا گیا ہے۔

نوٹسز کے ذریعے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے دائر درخواست پر 21جنوری2017کو حکم امتناعی جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی سے روکتے ہوئے کالج میں پوسٹوں پر نئی بھرتیوں کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سٹینڈنگ کونسل کی موجودگی میں یہ حکم دیا تھا کہ پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ تک کسی بھی قسم کی بھرتی نہ کی جائے۔ فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر ملازمین نے اپنی مستقلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ جہاں کیڈ سمیت دیگر وفاقی وزارتوں کے ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت ہو رہی ہے۔