گجرات،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کی سرویلنس ٹیموں کے چھاپے ،9بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 9 فروری 2017 00:01

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی سرویلنس ٹیموں کے چھاپے ،9بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار،بجلی چوروں کو11983یونٹس کی مد میںایک لاکھ79ہزار سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایا ت پر گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مزید9بجلی چور پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوںمیں محمد اشفاق، ظہیر احمد، محمد ارشد، خرم شہزاد، لال دین، شبیر حسین، غلام رسول اور محمد حبیب کے نام شامل ہیں۔بجلی چوروں کو11983یونٹس کی مد میںایک لاکھ79ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :