تحصیل گوپس کے بالائی علاقہ تحصیل پھنڈر میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

تحریک انصاف کے راہنما عطالرحمن ایڈوکیٹ کابیان

جمعرات 9 فروری 2017 00:00

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) تحریک انصاف کے راہنما عطالرحمن ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحصیل گوپس کے بالائی علاقہ تحصیل پھنڈر میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے برفانی تودے کو ابھی تک روڈ سے نہیں ہٹایا جاسکا بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ علاقے کے منتخب نمائندہ بھی اپنی فرض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سے کام لے رہا ہے علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے روڈ ،بجلی،کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لیے دوائیوں کی قلت اور اشیاء خوردنوش کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے ڈوزر کو تسلسل سے کام جاری رکھنے کے لیے بھی ایندھن کی بروقت ترسیل نہیں کی جاری ہے جس باعث دنوں کو کام ہفتوں میں چلا گیا ہے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھ کر فوری طور پر روڈ کو کھولا جائے ممکن بنایا جائے جہاں تک ممکن ہوسکے بتھریت سے بالائی علاقوں کو بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے تاکہ عوام الناس کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :