اسحاق ڈار کی عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت کی بہتری کے موقف پر وزیر اعظم کو مبارکباد

بدھ 8 فروری 2017 23:54

اسحاق ڈار کی عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت کی بہتری کے موقف پر وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی بہتری کے موقف پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پوری قوم کو پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اس حوالے سے پرائس واٹر ہائوس کوپر پی ڈبلیو سی میں حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے اس رپورٹ کے مطابق پاکستان 2030 ء تک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا اور 2050 تک یہ 16 ویں نمبر پر ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوم برگ میں بھی پاکستان کی معیشت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ یہ رپورٹ لکھتی ہے کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ نے معیشت کو مثبت راہ پر گامزن کردیا ہے۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 2002 ء کے مقابلے میں گر کر ہالف ہوگئی تھی مہنگائی بھی کم تھی اور ملک کے ملکی ذخائر میں کمی ہورہی تھی مگرموجودہ حکومت کی پالیسیوںکی وجہ سے مہنگائی غیر ملکی ذخائر میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور آئی ایم ایف کا پروگرام بھی پاکستان نے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ (شہزاد)

متعلقہ عنوان :