ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ،سینیٹر سراج الحق
کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ،امیرجماعت اسلامی
بدھ 8 فروری 2017 23:49
(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان ،ڈاکٹر عبد الواسع ،سیاسی کمیٹی کے صدر انوار الحق اور ڈاکٹر اقبال احمد خان نے بھی شرکت کی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ کرپشن سے نظریں ہٹانے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کہتے ہیں کہ پانامہ اور کرپشن عوام کا مسئلہ نہیں ان کے پروپیگنڈے کے توڑ کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کے خلاف قوم کو منظم کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں لٹیروں اور کرپشن کے پروردہ نام نہاد سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں جانے سے روکا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ جس دن ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا اللہ کی رحمت سے پاکستان کو کسی بیرونی امداد اور سودی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی ۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے اور ذہین اور محنتی لوگ دن رات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرتے ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کر رکھا ہے ،پاکستانی مزدور سالانہ 18ارب کا زرمبادلہ کما کر پاکستان میں بھیجتے ہیں مگر حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہی پیسہ بیرونی بنکوں میں منتقل ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرضہ 73ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان سے لوٹا گیا 500ارب ڈالر بیرونی بنکوں میں پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ہونے والی کھربوں روپے کی کرپشن پر قابو پاکر اور بیرونی بنکوں میں موجود پاکستان دولت واپس لا کر ہم عوام کو تعلیم اورصحت کی مفت سہولتوں کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس انتہائی کم قیمت پر دے سکتے ہیں جبکہ لوٹی گئی قومی دولت ملک میں آنے سے حکومت کو کوئی ٹیکس لگانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خون پسینے کی کمائی پر جاگیر دار اور مزدوروں کی دن رات کی محنت کا ثمر سرمایہ دار کھا رہا ہے جبکہ کسان اور مزدور غربت اور پسماندگی کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف قیام پاکستان کی طرح بڑی قومی تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس قومی تحریک کو منظم کرنے میں خیبر پختونخواہ کے عوام بنیادی کردار ادا کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.