وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے شوکت بسرا اور دیگر کارکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی واقعہ کے حقائق، وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی

بدھ 8 فروری 2017 23:46

وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے شوکت بسرا اور دیگر کارکنوں پر فائرنگ کے ..
لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا اور دیگر کارکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی شکایات ، سی پی او پنجاب سید خرم علی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کمیٹی کے ممبر ہوں گے،کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گی اور واقعہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی، کمیٹی 48 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔ lh/mik/msc2036

متعلقہ عنوان :