Live Updates

پانامہ کو بیساکھی کے طور پر استعمال کرنیوالے عمران خان ملکی ترقی سے خوفزدہ ہیں، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہ کریں، مریم اورنگزیب

بدھ 8 فروری 2017 23:41

پانامہ کو بیساکھی کے طور پر استعمال کرنیوالے عمران خان ملکی ترقی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کو بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے والے عمران خان ملکی ترقی سے خوفزدہ ہیں وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔ بدھ کے روز وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان وزیراعظم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے فیتے کاٹنے سے خوفزدہ ہیں اور پانامہ کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان اپنی آف شور کمپنی کا جواب کیوں نہیں دیتے ‘ الیکشن کمیشن میں استثنیٰ لینے کے بجائے عمران خان پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عہدہ پیسے اور حیثیت کی بنا پر ملتاہے‘ کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگا کر عمران خان کس منہ سے احتساب کی بات کررہے ہیں کے پی کے میں ایک بھی انٹری پراجیکٹ نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے مسائل کا حل وزیراعظم نواز شریف کررہے ہیں۔ کاش عمرنا خان کراچی میں کراچی موٹر وے ‘ پانی کے پروجیکٹ اور گرین لائن کا ذکر کرتے اور کراچی کے امن اتصادی روشنیوں کا ذکر بھی کرتے اگر عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو تعمیری سیاست اپنائیں اور نفرت ‘ تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قطر کے سفیر کا بیان شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے‘ عمران خان کے جھوٹ بولنے سے اب کام نہیں چلے گا۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات