وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تنظیم للسائل والمحروم کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت

بدھ 8 فروری 2017 23:37

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تنظیم للسائل والمحروم کا نیا بورڈ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تنظیم للسائل والمحروم کا نیا بورڈ تشکیل دینے کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے اور تنظیم کو جس فلسفہ اور نظریے کے تحت وجود میں لایا گیا تھا اس کے لئے کل وقتی طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی ، چیف سیکرٹری عابد سعید ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تنظیم کے موجودہ بورڈ کی مدت 20 فروری کو ختم ہو رہی ہے اور نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے نئے بورڈ کی تشکیل پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سکروٹنی کمیٹی کے نام فوری طور پر فائنل کرکے تشکیل کا عمل شروع کیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایکٹ کے قواعد و ضوابط بھی 25 فروری تک مکمل کرلئے جائیں اس سلسلے میں مزید کسی تاخیر کی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تنظیم کا بنیادی مقصد دیگر فلاحی اداروںکی معاونت سے معاشرے کی فلاح کی کل وقتی خدمت کو سہل اور نتیجہ خیز بنانا ہے ۔تنظیم کو اپنے اہداف مقرر کرکے اُس کے حصول کے لئے بتدریج آگے بڑھنا ہو گا۔ تنظیم کی سرگرمیاں اگر منظم ہوں گی تو معاشرے میںمصائب کے شکار غریب اور معذور لوگوں کو فلاح کے نیٹ میں لانے میں آسانی ہو گی یہ کام تنظیم کودیگر فلاحی اداروں کی معاونت سے انجام دینے کیلئے اپنی سمت اور سرگرمیاں ازسر نو توانا ہو کر بروئے کار لانا ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :