Live Updates

عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختونخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا‘پانامہ کا تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی برآمد ہو سکتا ہے‘رانا ثنااللہ

طاہر القادری اپنی سیاست چمکانے کے لئے چوک چوراہے اورکنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کو بہکانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ‘ طاہر القادری کاانسداد دہشتگردی کے فیصلے پر اعتراض غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے‘عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختوانخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے ، ریڈ وارنٹ پر اگر الطاف حسین کی پاکستان کو حوالگی ہو جاتی ہے تو پھر ہی عدالت انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کر سکتی ہے،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 فروری 2017 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختونخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا‘پانامہ کا تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی برآمد ہو سکتا ہے‘ طاہر القادری اپنی سیاست چمکانے کے لئے چوک چوراہے اورکنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کو بہکانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ‘ طاہر القادری کاانسداد دہشتگردی کے فیصلے پر اعتراض غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے‘عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختوانخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے ، ریڈ وارنٹ پر اگر الطاف حسین کی پاکستان کو حوالگی ہو جاتی ہے تو پھر ہی عدالت انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کر سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شوکت بسرا پر ہونے والے حملہ کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کا رروائی عمل میں لائی جائے گی،حملہ کی تفتیش کے لیے بننے والی انویسٹی گیشن ٹیم میں مدعی سے باقاعدہ مشاورت کی جائیگی، متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا، پیپلزپارٹی قائدین واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائے بنانے والی دو کمپنیوں کے مابین جھگڑے میں انتظامیہ کے منع کرنے اور مقد مہ درج ہونے کے باوجود شوکت بسرا نے ایک کمپنی کے آگے جاکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ پارلیمینٹیرین کے شایان شان نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو فیکٹریوں کے معاملے کو پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کا معاملہ قرار دینا مناسب بات نہیں ۔ وزیر قانون نے کہا کہ واقعہ کے موقع پر پولیس کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا علیحدہ سے جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدریشیر علی کو 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی اور ان کی باتیں اسی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیںاور ویسے بھی اس عمر میں عقل سمجھ جواب دے ہی جاتی ہے۔ انوہں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے پانامہ کا تابوت نکلے گا، تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی نکل سکتا ہے‘عمران خان اپنے جلسوں میں جن اشاروں میں کرپشن بارے گفتگو کرتے ہیں وہ آج تک ایک ثبوت بھی پیش نہیںکر سکے۔

انہو ں نے کہا کہ عوامی تحریک کاانسداد دہشتگردی میں ایک سال تک کیس چلا 123 لوگوں کو ٹرائل کے لئے بلایا گیا لیکن طاہر القادری اپنی سیاست چمکانے کے لئے چوک چوراہے اورکنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کو بہکانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ طاہر القادری کاانسداد دہشتگردی کے فیصلے پر اعتراض غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، عدالتوں نے سانحہ ما ڈل ٹائون میں جن بھی حکومتی لوگوں کو طلب کیا وہ ہر صورت پیش ہوں گے اور اپنی بیگناہی پیش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، عدالتی فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی رولز میں کہیں بھی درج نہیں کہ رکن اسمبلی کو مجبور کرکے ایوان میں لایا جائے ، اپوزیشن کے پاس ایوان میں کہنے کو کچھ نہیں ہوتا اسی لیے وہ بار بار کورم کی نشاندہی کرتی ہے سپیکر نے ایوان کا اپوزیشن کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ رولز کے مطابق چلانا ہوتا ہے ۔

جب اپوزیشن رولز کے بر خلاف سپیکر سے کوئی مطالبہ کرتی ہے تو سپیکر کا اختیار ہے کہ وہ اپوزیشن کے مطالبہ کو رد یا قبول کریں ۔انہوں نے نعیم الحق کی طرف سے 2ہفتوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بات کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا،نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اتنے مقبول عوامی لیڈر کوہٹایا گیا تو اسے عوام نے قبول نہیں کیا۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے 3سال غل غپاڑہ کیا ، خیبر پختونخواہ میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا گیا،بتایاجائی1ارب درخت کہاں ہیں ،عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خیبر پختونخواہ کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے اور اس حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات