Live Updates

عمران خان وزیراعظم کی جانب سے نئے منصوبوں کے فیتے کاٹنے سے خوف زدہ ہیں، وزیر اعظم 20کروڑ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں ،عمران خان پانا مہ کو سیاسی بے ساکھی کے طورپر استعمال کر رہے ہیں، ان کو اقتدار کی فکر ہے ،مسلم لیگ (ن) میں عہدے کیلئے قابل اور پی ٹی آئی میں عہدہ کیلئے اے ٹی ایم اور جھوٹ کی مشین ہونا ضروری ہے ، عمران خان کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگانے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں ،وفاق نے سندھ میں صوبے کی بہتری کیلئے لوگ تعینات کیے ، محمد زبیر اس ویژن کا ثبوت ہے ۔ تحریک انصاف نفرت ،تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کرے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاپی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار

بدھ 8 فروری 2017 23:27

عمران خان  وزیراعظم کی جانب سے نئے منصوبوں کے فیتے کاٹنے سے خوف زدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم 20کروڑ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور عمران خان پانا مہ کو سیاسی بے ساکھی کے طورپر استعمال کر رہے ہیں، عمران خان وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نئے منصوبوں کے فیتے کاٹنے سے خوف زدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،مسلم لیگ (ن) میں عہدے کیلئے قابل اور پی ٹی آئی میں عہدہ کیلئے اے ٹی ایم اور جھوٹ کی مشین ہونا ضروری ہے۔

عمران خان کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگانے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں ،وفاق نے سندھ میں صوبے کی بہتریکیلئے لوگ تعینات کیے گورنر محمد زبیر اس ویژن کا ثبوت ہے ، عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کیلئے کام اور پاکستان سے محبت کریں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نفرت ،تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کرے، وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کے مسائل کی فکر ہے اور عمران خان کو صرف اپنے اقتدار کی۔

بدھ کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب 20 کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ کبھی اپ کے منہ سے اچھی بات نکلے، عمران خان صاحب اب جھوٹ بولنے سے کچھ نہیں ہو گا اپ کو کے پی کے میں کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے نئے منصوبوں کے فیتے کٹنے سے خوف زدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاکستان کی 20کروڑ عوام کے مسائل کا حل وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں اور عمران خان پانا مہ کو سیاسی بے ساکھی کے طور ہر استعمال کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطر کے سفیر کا بیان شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے پی ٹی آئی جھوٹ بول کر پاکستان کی عوام کو گمراہ نہ کرے،عمران خان الیکشن کمیشن میں استثنیٰ لینے کے بجائے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ اور اپنی آف شور کمپنی کو نہ ڈ کلیئر کرنے کا جواب دیں ، پی ٹی آئی میں عہدہ پیسے اور حیثیت کی بنا پر ملتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) میں عہدہ صرف قابلیت کی بنا پر ملتا ہے،پی ٹی آئی میں عہدہ کے لیے اے ٹی ایم اور جھوٹ کی مشین ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے کے لوگوں کے لیے کام کریں پاکستان سے محبت کریں ، نفرت تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں ،اگر وزیراعظم سے مقابلہ کرنا ہے تو تعمیری سیاست اپنانی ہو گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کاش عمران خان کراچی میں کراچی کے امن اور اقتصادی روشنیوں ، پہلا موٹروے پانی کا پروجیکٹ اور گرین لائن کی تعریف تو کیا صرف ذکر ہی کر دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اگر کے پی کے میں سیاسی فائدہ اٹھانا ہوتا تو آج تحریک انصاف وہاں حکومت نہ کر رہی ہوتی۔ وفاق نے کراچی میں صرف کراچی اور سندھ کے بہتری کے لیے لوگ تعینات کیے گورنر محمد زبیر اس و یژن کا ثبوت ہے۔ سندھ میںوہی صوبائی حکومت ہے ،وہی قانون نافذ کرنے والے ادارے لیکن وزیراعظم کے مختلف ویژن اور ناممکن کو ممکن بنانے کی حکمت عملی نے کراچی کے امن اور اقتصادی روشنیاں کو بحال کیا ۔

آج پوری دنیا پاکستان کے بارے میں مثبت رائے دے رہی ہے اور خان صاحب کی رائے ہمیشہ کی طرح جھوٹی اور منفی ہے،عمران خان ملک دشمنی نہ کریں، آئیں مل کر پاکستان کے لوگوں کے لیے کام کریں اور وزیراعظم کی قیادت میں آگے کی طرف لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کے مسائل کی فکر ہے اور عمران خان کو صرف اپنے اقتدار کی۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات