پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے،مشیرخارجہ
دونوں ممالک کے مابین باہمی مفادات پر مبنی تعلقات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کوفروغ دینے ،خطے کے بہترین مفاد میں ہیں مختلف چیلنجوں کے باوجود پاک افغان تعلقات میں پیشرفت جاری ہے، سرتاج عزیز کا ایچ ای سی کی جانب سے افغان طلباء کیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب
بدھ 8 فروری 2017 23:19
(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے کہا کہ آج نہ صرف ان ہونہار افغان طالب علموں کے تعلیمی کیرئر کا اہم موڑ ہے بلکہ دو برادر ملکوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں کا اہم سنگ میل بھی ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے اور عالمی منظر نامے میں پروگریسو اور پر امن ملک کے طور پر ابھارنے کی غرض سے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔تعلیم کے شعبے میں پاک افغان تعلقات ستر کی دہائی سے قائم ہیں، جب پاکستان نے جہاد کے دوران کھلے دل سے لاکھوں افغان مہاجرین کا خیر مقدم کیا۔ گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں لاکھوں افغان مہاجرین نے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل 48ہزار سے زائد افغان گریجویٹ مختلف افغان اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یہ افغان پاکستان کیلئے اثاثہ اور ان کے اپنے ملک میں ہمارے سفیر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.