بھٹو زرداری نے فیصل آباد ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں نئے عہدیداروں کی منظوری دیدی

بدھ 8 فروری 2017 23:08

بھٹو زرداری نے فیصل آباد ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں نئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کی سفارشات اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژن کے لیے صدر سید حسن مرتضی اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق،ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ کے لیے صدر مسز نیلم جبار اور جنرل سیکرٹری میاں محمد اسلم عابد، جھنگ ڈسٹرکٹ کے لیے صدر آغا طارق گیلانی اور جنرل سیکرٹری صفدر سلیم نول، فیصل آباد سٹی کے لیے صدر نعیم دستگیر خان اور جنرل سیکرٹری چودھری عدیل تاج، فیصل آباد دسٹرکٹ کے لیے صدر چودھری سعید اقبال اور جنرل سیکرٹری چودھری اعجا ز احمداورچنیوٹ ڈسٹرکٹ کے لیے صدر سید علی رضا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب جاپا شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے بدھ کو چیئرمین سیکرٹریٹ بلاول ہائوس سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔