بارشوں اور برفباری کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کر دیاگیاہے، عوام کا تعاون قابل داد ہے، متاثرین کی شکایات و مشکلات کا ازالہ کردیا گیا ،مسائل کو جڑ سے اکھاڑنا ہی ہمارا شیوہ ہے

ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین کا بیان

بدھ 8 فروری 2017 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کر دئیے گئے ہیں متاثرہ علاقوں میں عوام کا ہمارے ساتھ تعاون قابل داد ہے متاثرین کے شکایات و مشکلات کا آزالہ کردیا گیا متاثرین کو اپنا سمجھ کر انہیں درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑنا ہی ہمارا شیوہ ہے وہ ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ حاجی عبدالخالق میرزئی کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کررہے تھے ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ نے انہیں علاقے کے متاثرین کے مشکلات و مسائل حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں قلعہ سیف اللہ کے متاثرین میں امدادی سامان انکے دہلیز پر پہنچا دئیے گئے ہیں البتہ دیگر امدادی سامان بھی انہیں پہنچانے میں دیر نہیں کرینگے حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث بند راستوں کو کھولنے پر دیگر اضلاع کی طرح قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ چیئرمینوں اور ایف سی لیویز و پولیس سمیت عوام کا پی ڈی ایم اے کیساتھ تعاون قابل داد ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات سے دل کو سکون و راحت ملتا ہے اللہ کی رضامندی کیلئے عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں ہوئے ہیں صوبائی وزیر سرفراز بگٹی بشمول تمام عملہ عوام کی دن رات خدمت پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالخالق میرزئی نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی میں سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے انہیں مزید چائیے کہ وہ عوام بالخصوص متاثرین کی دل کھول کر خدمت کرتے ہوئے انہیں امدادی سامان انکے دہلیز پر پہنچانے میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ متاثرین کا پی ڈی ایم اے سے بہت سے توقعات وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :