جیکب آباد انتظامیہ کاکارنامہ شہریوں کی تفریح کے لیے ایس ایس پی ہائوس کے سامنے قائم شہید بینظیر بھٹو پارک مسمار کردیا درخت کٹوادیے گئے مٹی اور گرل تک اٹھالی گئی

بدھ 8 فروری 2017 22:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) جیکب آباد انتظامیہ کاکارنامہ شہریوں کی تفریح کے لیے ایس ایس پی ہائوس کے سامنے قائم شہید بینظیر بھٹو پارک مسمار کردیا درخت کٹوادیے گئے مٹی اور گرل تک اٹھالی گئی، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں شہریوں کی تفریح کے لیے پارک ناہونے کے برابر ہیں اورجو پارک بنائے گئے ہیں وہ انتطامیہ کی عدم توجہ کے باعث تباہی کاشکارہیں ڈی سی ہائوس کے عقب اور ایس ایس پی ہائوس کے سامنے ایس ایس پی روڈ پر واقع پیپلز پارٹی کی قائد شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب پارک کو انتظامیہ نے مسمارکردیاہے پارک کو مسمار کرنے کے بعد پارک کی مٹی اور لگی گرل بھی اٹھاکر غائب کردی گئی ہیں جبکہ پارک میں لگے درخت بھی کٹوادیے گئے ہیں جس پر شہریوںنے تشویش کااظہار کیاہے ان کا کہناہے کہ جیکب آبادمیں عوامی کی تفریح کے لیے کوئی مقام نہیں شہر میں کے جی اسکول ،نمائش گرائونڈ ،کوئٹہ روڈ پر قائم مرتضیٰ پارک بھی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے تباہی کاشکار ہیں جبکہ شہید اللہ بخش پارک عوام کی تفریح کے بجائے منشیات استعمال کرنے والوںکی آماجگاہ بن گیاہے فنڈز صرف کاغذوں میں خرچ کیے جارہے ہیںشہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑونے پارک کو مسمارکرنے کی شدید لفظوںمیںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر پارک کومسما رکرناتھاتو اس کی تعمیر کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیوں کیے گئے بلدیہ حکام نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پارک کانام ونشان مٹایاہے تحقیقات کے خوف سے پارک کو ختم کیاگیاہے جوپیسے پارک پر خرچ کیے گئے وہ ناجائز کیے گئے جس کی کوئی ذمینی حقیقت نہیں کاغذوں میں فنڈزدکھا کر ہڑپ کیے گئے ہیں اب اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سخت احتجاج کریں گے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہاکہ بینظیر پار ک کو مسمار کرکے شہریوںکو صحت مند ماحول اور تفریح سے محروم کیاگیاہے یہ سراسر زیادتی ہے شہر میںویسے ہی سبزازار نہیں الٹادرخت کٹواکر ماحولیاتی آلودگی کوبڑھاوادیاگیاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ پارک کومسمارکرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ احتجاج کریںگے ، دوسری جانب بلسیہ کے وائس چئیر مین آصف مغیری نے رابطے پر بتایا کہ روڈکو ڈبل کیا جا رہا ہے اس لئے پارک کو مسمار کیا گیا ہے اور نمائش گرائونڈ میں دوسرا پارک بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :