مسئلہ کشمیر لاکھوں کشمیر یوں کابنیادی مسئلہ ہے،چودھری محمد یٰسین

مقبوضہ کشمیر میںمظلوم مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم کاخمیاز ہ اقوام عالم کو عالمی مجرم کے طور پر بھگتنا پڑیگا، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر

بدھ 8 فروری 2017 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر لاکھوں کشمیر یوں کابنیادی مسئلہ ہے،مقبوضہ کشمیر میںمظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کاخمیاز ہ اقوام عالم کو عالمی مجرم کے طور پر بھگتنا پڑیگا۔ہندوستان فوجی طاقت سے کشمیریوں کے جذابات سے کھیل رہاہے ،برطانوی پارلیمنٹ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کیلئے آواز اٹھائی ۔

، گزشتہ روز راجہ ضیاء احمد میئر آف ہائی ویکم شوچنارڈسیکرٹری ممبرپارلیمنٹ ہائی ویکم اور فلپ حنارڈ کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد یٰسین کاکہنا تھا کہ برطانوی حکومت کشمیریوں کو بنیادی حقو ق دلوانے کیلئے ہندوستان کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی قراردادوں کے مطابق عالمی برادری پردبائوڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

دنیا کافلیش ترین مسئلہ ، مسئلہ کشمیر ہے ،برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت کی بے لگام آرمی نے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ، نوجوانوں کو بینائی سے محروم کردیا، کشمیری مائوں بہنوں کی عصمت دری کی جارہی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستیوں کی آبادی کار ی کیلئے بین الاقوامی فیصلے کے مترادف کام جاری ہے ، اس موقع پر چودھری محمد جمیل، راجہ میران خان، راجہ منیر احمد اور راجہ کبیر خان ودیگر بھی موجود تھے ۔

چودھری محمد یٰسین نے ناشتہ تقریب سے خطاب کے دوران برطانوی حکومت کا مسئلہ کشمیرکے حوالے سے کردار کولائق تحسین کرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان جمہوری تقاضوں کو پورا نہیں کرتا ۔ کشمیر کو ہندوستان نے قتل گاہ بنارکھی ہے ۔عالمی برادری نے اگر کردار ادا نہ کیاتو بھارت میں سلگتی چنگاری خطہ کیلئے مسئلہ بن سکتی ہے ۔