صوبائی محتسب ادارہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ، گورنر سندھ

عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے ، ضلعی سطح پر دفاتر کے قیام سے ،سستا انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے گی، صوبائی محتسب سے ملاقات میں اظہار خیال عوام کو دہلیز پر ستے انصاف کی فراہمی کیلئے اسی وژن کیساتھ سب کو کام کرنا ہوگا ،محمد زبیر/ا دارہ کے ضلعی دفاتر کے قیام میں شب و روز محنت کی جارہی ہے، اسد اشرف ملک

بدھ 8 فروری 2017 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے بدھ کو گورنر ہائوس میں صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی ،مسائل کے فوری حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری اداروں سے متعلق با الخصوص سرکاری اداروں کے ملازمین کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں حکومت عوام کی دہلیز پر جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محتسب ادارہ عوامی توقعات کے مطابق مسائل کے حل میں اہم کا وشوں میں مصروف عمل ہے با الخصوص سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو فوری فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محتسب ادارے کا صوبہ بھر کے ضلعی سطح پر دفاتر کے قیام سے سرکاری اداروں سے متعلق شکایات اور ملازمین کے مسائل میں مزید آسانی پیدا ہوگی ۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعلیٰ اسد اشرف ملک نے گورنر سندھ کو بتایا کہ محتسب ادارہ کے ضلع دفاتر کے قیام میں شب و روز محنت کی جارہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سستا انصاف فراہم کیا جاسکے ۔گورنر سندھ نے صوبائی محتسب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ادارہ کو اسی وژن اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :