لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ757 سے گرفتار خالد بقا کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 19:25

لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ757 سے گرفتار خالد بقا کے بارے میں مزید سنسنی ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ757 سے گرفتار خالد بقا کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ 757 سے خالد بقا نامی پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خالد بقا کے حوالے سے اب مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

خالد بقا کو 2013ء میں برطانیہ میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خالد بقا کو جولائی 2012 میں ساتھیوں سمیت دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خالد پر انتہا پسندانہ مواد والی 300 سے زائد سی ڈیاں رکھنے کا الزام تھا۔ ان سی ڈیوں میں بم بنانے کے طریقے، لندن دھماکوں کے ایک مجرم کی وصیت اور اقبالی بیان، انورالاولاقی کے خطبات اور سر قلم کیے جانے کے مناظر تھے۔

متعلقہ عنوان :