معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہیں مالی خسارہ انتہاکو پہنچ چکا ہے‘ رانا عبدالسمیع

بدھ 8 فروری 2017 22:17

معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہیں مالی خسارہ انتہاکو پہنچ چکا ہے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاناما کیس میں حکومت کے دھڑن تختہ کے پیش نظر خواجہ سعدرفیق دیگر درباری وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہیں مالی خسارہ انتہاکو پہنچ چکا ہے آمدنی اور خرچ کا فرق بڑھتا جا رہاہے سٹیٹ بینک کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی اقتصادی رپورٹ پر ہر محب وطن عوام کو تشویش ہے برآمدات میں کمی تجارتی خسارہ میں اضافہ ملک کی معاشی بد حالی کا شکار ہے ممبر پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے والی حکومت آمدنی اور اخراجات کے فرق سے غافل ہی ۔