موجودہ انتخابی نظام میں سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی جیت سکتے ہیں‘ صاحبزادہ حامد رضا

بدھ 8 فروری 2017 22:17

موجودہ انتخابی نظام میں سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی جیت سکتے ہیں‘ صاحبزادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگی وزراء کا عدالتوں کو دھمکانا قابل مذمت ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی جیت سکتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزراء کو بے قصور قرار دینا انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں خوش آئند ہیں۔ انتخابی اصطلاحات کا کام سست روی کا شکار ہے۔ ن لیگی وزیر اعظم کے خلاف ممکنہ عدالتی فیصلے سے گھبرا کر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں سیاسی مفاد پرستوں اور تاجروں کا ٹولہ ہے۔ تنظیم المساجد پاکستان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیرون ملک اثاثے رکھنے والے نہیں بلکہ قوم کیلئے جینے مرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ صرف دو فیصد اشرافیہ کی نمائندہ ہے۔ غریب عوام بد ترین جمہوریت کاعذاب بھگت رہی ہے۔ ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ حکمران اشرافیہ ، سفاک اور ظالم ہے۔ ن لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کیا جائے۔ پاناما زدہ حکمران مسئلہ کشمیر کو بھول چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی قرار دادیں مشرقی تیمور کو آزاد کرواسکتی ہیں تو کشمیر کو کیوں نہیں۔