14فروری کو ’’ یوم عشق رسول ‘‘ منایا جائے گا‘ ریاض حسین شاہ

بدھ 8 فروری 2017 22:15

14فروری کو ’’ یوم عشق رسول ‘‘ منایا جائے گا‘ ریاض حسین شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ 14فروری کو ’’ یوم عشق رسول ‘‘ منایا جائے گا ۔ ویلنٹائن ڈے جیسے تہوارو ں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں۔ ویلنٹائن ڈے جیسے بیہودہ مغربی تہوار نوجوانوں کا اخلاق بگاڑنے کا سبب بن رہے ہیں۔ 5مارچ کو ملتان میں اسلام زندہ باد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اسلام زندہ باد کانفرنس کے موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی پارٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں پر پابندی لگائے۔ محبت رسول کو تمام محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم نوجوان اسلامی تہذیب و ثقافت کو اپنائیں۔ نوجوان نسل میں خوف خدا اور عشق رسول بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ 5مارچ کو اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ کانفرنس میں ہزاروںعاشقان ِ رسول شریک ہوکر اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :