ہواوے نے پاکستان میں میٹ9کا بلیک ورژن متعارف کرادیا

بدھ 8 فروری 2017 22:14

ہواوے نے پاکستان میں میٹ9کا بلیک ورژن متعارف کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہواوے نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس میٹ9کا بلیک ورژن پاکستان میں متعارف کرادیا ہے ۔پاکستان میں ہواوے کے صارفین اب میٹ9کا یہ کلاسیکل بلیک ورژن حاصل کرسکتے ہیں جو کہ انتہائی دیدہ زیب ڈیزائن پر مزین ہے ۔

(جاری ہے)

میٹ بلیک ہر طرح کی روشنی میں انتہائی جاذب نظر اور دلکش دکھائی دیتا ہے ،اپنی 5.9انچ کی اسکرین اور nano-ink لینس کے ساتھ میٹ بلیک انتہائی خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے ،میٹ 9پاکستا ن کی پہلی ڈیوائس ہے جو کہ مصنوعی انٹیلی جنس فراہم کرتی ہے ،اس میں نصب ژMachine Learning Algorithmس, صارفین کی ترجیحات، رویے اور رجحان کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور کام کی رفتار کو تیز کرتی ہے ۔

میٹ 9کا انقلابی کیمرہ ژLeicaس کا تخلیق کردہ ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے نفیس کیمرہ پروڈیوسر میں کیا جاتا ہے ،اس کی بیٹری ایک چارج میں دو دن تک فعال رہ سکتی ہے جبکہ اس کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی صلاحیت صرف20منٹ کی چارجنگ پر ڈیوائس کو پورے دن کیلئے کار آمد بناتی ہے ،ہواوے کو نفیس ڈیوائس کی تیاری کا25برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے اور اسی مہارت کو برائے کار لاتے ہوئے میٹ بلیک تخلیق کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :