آسٹریلوی ہائی کمشنر کل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کرینگے

بدھ 8 فروری 2017 22:14

آسٹریلوی ہائی کمشنر کل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کل بروز جمعرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ہائی کمشنر اپنے دورے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کرینگے جس میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آسٹریلوی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا،آسٹریلوی ہائی کمشنر گھنٹی بجانے کی روایتی تقریب گونگ میں بھی شریک ہونگے۔#

متعلقہ عنوان :