بلاول بھٹو کا ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 8 فروری 2017 22:10

بلاول بھٹو کا ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نیازی مرحوم کے خاندان نے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ساتھ دیا اور مشکلات برداشت کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان بھی نیازی خاندان کی طرح سوگوار ہے۔ ڈاکٹر ظفر نیازی کی صاحبزادیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔ ۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :