آصف ز رداری کا ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار

بدھ 8 فروری 2017 22:01

آصف  ز رداری کا ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کی رحلت پر تعزیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے ڈاکٹر ظفر نیازی کی بیوہ شوکت ظفر نیازی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شوکت ظفر نیازی کا انتقال بدھ کی صبح اسلام آباد میں ہوا اور بدھ کی شام اسلام آباد کے قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ مسز شوکت نیازی نے جمہوری کی راہ میں صعوبتیں برداشت کیں اور اپنے شوہر اور بیٹیوں کے ساتھ جمہوریت جدوجہد میں ہر قسم کی قربانیاں دیتی رہیں اور اس وقت ثابت قدم رہیں جب بہت سارے لوگ دبائو میں آکر جمہوریت کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم ڈاکٹر ظفر نیازی کو بھی ڈکٹیٹرشپ کی قوتیں ساری زندگی تنگ کرتی رہیں لیکن ان کی زوجہ شوکت ظفر نیازی تمام مشکلات کے باوجود اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی رہیں۔ شوکت ظفر نیازی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں تھا لیکن انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر ظفر نیازی اور اپنی بیٹیوں کی جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ دیا۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے صبر جمیل کی۔ مرحومہ کی جنازے میں آصف علی زرداری کی نمائندگی ان کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کی۔ ۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :