بلوچستان کے ساحلے علاقوں کیلئے گزشتہ شب جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 19:00

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) بلوچستان کے ساحلے علاقوں کیلئے گزشتہ شب جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے کئی شہروں خاص کر ساحلی پٹی پر 6 سے زائد شدت کے زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب وارننگ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ زلزلے کے باعث پسنی میں 50 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ جبکہ اب سونامی کا خطرہ نہیں رہا لہذا کل رات کو جاری کی گئی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :