وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شوکت بسرا پر حملے کا نوٹس لے لیا ، انکوائری کمیٹی تشکیل

بدھ 8 فروری 2017 20:55

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شوکت بسرا پر حملے کا نوٹس لے لیا ، انکوائری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسراپر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار محمود اس انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ جو اس سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :