بلتستان کے چاروں اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ،مواصلاتی نظام مفلوج ، 500کے قریب بجلی کے کھمبے ،400کلو میٹر سے زائد ٹرانسمیشن لائن ،50سے زائد ٹرانسفارمر تباہ ،6مکانات اور سینکڑوں جانور برف میں دب گئے

بدھ 8 فروری 2017 20:14

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) بلتستان کے چاروں اضلاع میں برف باری کا سلسلہ جاری ،شدید برف باری سے بجلی اور سڑکوں کا نظام مفلوج چار روز کے دوران 500کے قریب بجلی کے کھمبے ،400کلو میٹر سے زائد ٹرانسمیشن لائن ،50سے زائد ٹرانسفارمر تباہ ،6مکانات اور سینکڑوں جانور برف میں دب گئے۔ جبکہ 70فیصد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ چار روز سے منقطع ہے ۔

(جاری ہے)

ریکارڈ توڑ برف باری سے ریجن کے بالائی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو گئے ہیں جہاں 8فٹ کے قریب برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔روندو کے علاقے بشو،گنجی،اور شگر کے ارندو میں شدید برف باری اور برفانی تودے کے باعث 6مکانات ،سینکڑوں جانور اور پھل دار درخت دب گئے ہیں۔ چار روز سے جاری برف باری سے سب سے زیادہ بجلی اور سڑکوں کا نظام مفلوج ہوا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے پول ،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمر تباہ ہو گئے ہیں سڑکوں کی بندش اور شدید برف کے باعث امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :