شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی طالبات کا سنٹرل جیل پشاور(خواتین جیل) کا مطالعاتی دورہ

بدھ 8 فروری 2017 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی(لاء ڈیپارٹمنٹ) کی طالبات نے پروفیسر عبدالمنان کی سرکردگی میں سنٹرل جیل پشاور(خواتین جیل) کا مطالعاتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور مسعود الرحمن نے مطالعاتی دورے پر آئی ہوئی طالبات کو جیل کے طریقہ کار اور خواتین اسیران اور ان کے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر طالبات نے اپنے علم میں اضافے کے لئے مختلف سوالات بھی کئے۔ آخر میں پروفیسر عبدالمنان نے ہر قسم کے تعاون کے لئے جیل حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :