سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 8 فروری 2017 18:12

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے شازیہ مری کے خلاف ثبوت اور تحریری دستاویزات جمع کرائیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شازیہ مری نے 2002 ء کے عام انتخابات میں جامعہ کراچی سے شازیہ مری نامی لڑکی کی جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لیا ۔ شازیہ مری نے جعل سازی کے ذریعہ جامعہ کراچی سے ڈگری نکلوائی ۔ انہوں نے نااہلی سے بچنے کے لیے ڈگری سے مماثلت رکھنے والا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوایا ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شازیہ مری کی ڈگری کو جعلی قرار دے کر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔