پریمئیر سروس میں نقصان ، پی آئی اے نے ائیر بس اے 330 واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : پریمئیر سروسز میں نقصان کے پیش نظر پی آئی اے نے ائیر بیس اے 330 طیارہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر بس اے 330 کو 9 فروری کو لیز کی مدت ختم ہونے پر سری لنکا کو واپس کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے سری لنکا سے طیارے کو 8500 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے حاصل کیا تھا۔ قومی ائیر لائن کو لیز معاہدوں کے ضمن میں 3 ماہ میں 1.5 ارب روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ، سری لنکا نے مزید دو طیارے رقم کی ادائیگی سے مشروط کیے تھے۔لیکن پریمئیر سروسز میں نقصان پر ائیر بس اے 330 کو اب واپس روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :