سول ایوی ایشن نے ائیر پورٹس ٹھیکے پر دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 17:02

سول ایوی ایشن نے ائیر پورٹس ٹھیکے پر دینے کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء): سول ایوی ایشن نے ائیر پورٹس ٹھیکے پر دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ائیر پورٹس کو ٹھیکے پر دینے کے لیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن نے 7 فروری کو ٹھیکہ دار کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کیے تھے۔ پہلے مرحلے میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ائیر پورٹس کو ٹھیکے داری نظام میں لانے کے فیصلے سے ملازمین میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔