بھارت کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی خطےکیلئےخطرناک ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ،ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجزکاجائزہ،پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اورآپریشن ضرب کی کامیابیوں پراظہاراطمینان،افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت اورافغانی عوام وسکیورٹی فورسزسے اظہاریکجہتی،مقاصدکے حصول تک انسداددہشتگردی آپریشنزجاری رکھےجائینگے۔آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں عزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 فروری 2017 17:00

بھارت کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی خطےکیلئےخطرناک ہے،جنرل قمرجاوید ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت 199ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،جس میں ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجزاور امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں آ رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

جس میں تمام کورکمانڈرز،پرنسپل آفیسرزنے شرکت کی۔اس موقعہ پراجلاس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اورآپریشن ضرب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کااظہار کیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انسداددہشتگردی آپریشنز کے حاصل ثمرات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ مقاصدکے حصول تک آپریشنزجاری رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارتی فوج کی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں پیداہونیوالی بدامنی کاجائزہ بھی لیاگیا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔اس موقعہ پراجلاس میں افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے افغانی عوام اورسکیورٹی فورسزسے یکجہتی کااظہاربھی کیاگیا۔دہشتگردی کیخلاف تعاون کیلئے افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔کورکمانڈرزاجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کوختم کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :