الیکشن کمیشن:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان اورحمزہ شہبازکونوٹس جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 فروری 2017 16:36

الیکشن کمیشن:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان اورحمزہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) : الیکشن کمیشن نے عمران خان اورحمزہ شہبازکو جلسے جلوسوں کی پابندی کی خلاف ورزی ہرنوٹس جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان اورحمزہ شہبازکو انتخاب میں‌ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اورجلسے جلوسوں کی پابندی کی خلاف ورزی ہرنوٹس جاری کردیے ہیں۔ الیکشن کمشین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان اور حمزہ شہبازکو 14فروری کوطلب کیاگیاہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماوں کواین اے 63 جہلم اور پی پی 162وہاڑی میں ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :