مسلم لیگ (فنکشنل)اور ایم کیوایم کے کچھ دھڑے جلد پرویز مشرف کے ساتھ مل جائیں گے،منظور وسان
ملک میں چوتھا الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس الائنس سے پیپلزپارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،وزیر صنعت و تجارت سندھ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اہم فیصلے ہونگے،پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے سیاسی گیم چینج ہوجائیگا،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت
بدھ 8 فروری 2017 16:42
(جاری ہے)
گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ سزاؤں اور جرمانوں میں بھی اضافہ کریں گے ۔
انہوںنے کہا کہ فنکشنل لیگ اب مرشد اور مرید کی پارٹی بن گئی ہے ۔پرویز مشرف کی قیادت میں ایک نئی جماعت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جس میں مسلم لیگ (فنکشنل) اور ایم کیو ایم کے کچھ دھڑے شامل ہوںگے ۔اس جماعت سے پاکستان پیپلزپارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ مارچ اور اپریل سرپرائز کے مہینے ہونگے،ان دو ماہ کے دوران اہم فیصلے ہوںگے ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے سیاسی گیم چینج ہوجائے گا۔منظور حسین وسان نے کہا کہ سارا کھیل سیاستدانوں کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا کچھ اور قوتیں بھی ہوتی ہیں جو فیصلے کراتی ہیں۔مزارقائد پر قومی پرچم جلانے والوں کو نوازشریف نے حکومت میں شامل کیااورپولیس افسران کو کو قتل کرنے والوں کو اقتدار میں لایا گیا ۔عارضی طور پر لوگوں کو بچا کر رکھا جاتا ہے۔پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے جب بچائیں جائیں گے تو حالات ٹھیک کیسے ہونگے۔انہوںنے کہا کہ کراچی ماضی میں پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے ۔ہماری جماعت نے یہاں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔آئندہ انتخابات میں کراچی میں اصل مقابلہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیا ن ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.