ْ تحریک انصاف نے مریض کو ایڈز زدہ خون لگانے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

بدھ 8 فروری 2017 16:20

ْ تحریک انصاف نے مریض کو ایڈز زدہ خون لگانے پر قومی اسمبلی میں توجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) تحریک انصاف کے نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو ایڈز زدہ خون لگانے کے واقعے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال کے بلڈ بینک سے کچھ مریضوں کو خون لگایا گیا جو ایچ آئی وی پازیٹو تھا انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے متعدد ننھی جانیں ایڈز کی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اس لئے اس ایشو کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے اور وزیر برائے دارالحکومتی انتظام جواب دیں۔