Live Updates

عمران خان اقلیت کے لیڈر ہیں اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں ہونے دیں گے‘ سعد رفیق

بدھ 8 فروری 2017 16:17

عمران خان اقلیت کے لیڈر ہیں اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں ہونے دیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب عمران خان کی دھمکیاں اور بلیک میلنگ نہیں چلنے دیں گے‘ عمران خان اقلیت کے لیڈر ہیں اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں ہونے دیں گے‘ اکثریتی ووٹ ہمیں ملے اور فیصلے اقلیت کالیڈر کرے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کو ہمیشہ بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اب عمران خان کی دھمکیاں اور بلیک میلنگ نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اکثریتی ووٹ ہمیں ملے اور فیصلے اقلیت کالیڈر کرے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات