جنوری میں چینی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم29 کھرب 98ارب 20 کروڑ 40لا ڈالرز تک پہنچ گیا

بدھ 8 فروری 2017 15:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) جنوری کے آخر تک چین میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم انتیس کھرب اٹھانوے ارب بیس کروڑ چالیس لاکھ امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے مرکزی بینک نے رواں جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بارے میں اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق جنوری کے آخر تک چین میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم انتیس کھرب اٹھانوے ارب بیس کروڑ چالیس لاکھ امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا، جو تیس کھرب امریکی ڈالرز سے کم ہوگیا۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم گزشتہ سات ماہ میں مسلسل کم ہوتا رہا۔ غیر ملکی زرِ مبادلہ کی قومی انتظامیہ کے مطابق رواں جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں کمی کی وجہ سیزنل اثرات ہیں جو زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم پر مرتب ہوئے۔

(جاری ہے)

چینی مرکزی بینک نے زرمبادلہ کی سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن برقرار رکھنے کے لئے منڈی کو زرمبادلہ فراہم کیا۔

یہ زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں کمی کی اہم وجہ ہے۔علاوہ ازیں متعلقہ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں کمی کا مطلب امریکی ڈالرز کا چین سے اخراج نہیں ہے۔اس کے بجائے زرمبادلہ کمرشل بینکس کے اکاوئنٹس میں داخل ہوا اور کمرشل بینک زرمبادلہ سے فائدہ اٹھا کردوسرے مالیاتی اثاثوں پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔اس وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں کمی کو ئی منفی خبر نہیں۔

متعلقہ عنوان :