سینیٹر رحمان ملک کی سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات ،ْموجودہ سیاسی وسیکیورٹی کی صورتحال

بدھ 8 فروری 2017 14:31

سینیٹر رحمان ملک کی سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات ،ْموجودہ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ،ْسینیٹررحمان ملک نے سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی ۔بدھ کو دبئی میں رحمان ملک اور ڈاکٹرعشرت العباد کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی وسیکیورٹی کی صورتحال اورملک کودرپیش مسائل وچیلنجززیربحث آئے،دونوں رہنماؤں نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعشرت العباد نے رحمان ملک کی امریکی صدرٹرمپ کو 8 نکاتی ایڈوائس کی تعریف کی ۔ ڈاکٹرعشرت العباد نے رحمان ملک کی تائید کی جنہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اسلامی دہشت گردی کا لفظ نہ استعمال کرنے کا کہا ہے۔ اس موقع پررحمان ملک نے کہاکہ بحیثیت گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے کردارکی تعریف کرتا ہوں۔موجودہ مشکلات سے نکلنے کیلئے پاکستان کواپنی پالیسی سخت کرنا ہوگا۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی قوم کو متحد ہوکرلڑنا چاہئے ۔