یونیڈو کا’’عالمی ماحول دوست ٹیکنالوجی‘‘پروگرام پاکستان کے ہرسیکٹر کے لئے مفید ہے،ڈاکٹر شاہینہ وحید

بدھ 8 فروری 2017 14:19

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو)کا’’عالمی ماحول دوست ٹیکنالوجی‘‘پروگرام پاکستان کے ہرسیکٹر کے لیے مفید ہے جس سے غربت کے خاتمے،ماحولیاتی آلودگی میں کمی،تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی ودیگر فوائد حاصل ہورہے ہیں،یونیڈو ٹیم کے ہمراہ ملتان میں صنعت کاروں اور تجارتی اداروں کے نمائندہ افراد سے ملاقات کے بعد اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس پروگرام کامقصد صنعتی ترقی میں آنے والی رکاوٹوں کودور کرنا ،کیپسٹی بلڈنگ ،ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں یونیڈو کے تعاون سے شروع کے لئے اس پروگرام کے تین بڑے پلرز ہیں جن میں پہلے نمبر پر ’’غربت کاخاتمہ بذریعہ پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ‘‘ ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے ملک اور فرد کی معاشی ترقی وابستہ ہوتی ہے۔اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے ۔نئے کاروبار فروغ پاتے ہیں۔زیادہ ملازمتیں ملتی ہیں ۔غربت میں کمی اور حکومت زیادہ ٹیکسز ملتے ہیں اورٹیکنالوجی اپ گریڈ ہوتی رہتی ہے۔

دوسرے نمبر پر ’’ٹریڈ کیپسٹی بلڈنگ‘‘ہے۔عالمی مارکٹی میں مقابلے اور اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے کیپسٹی بلڈنگ’’بہت ضروری ہے۔مصنوعات کامعیاربلند،قیمت کم اور مصنوعات بیرونی خریداروں کی ضروریات اورپسند کے مطابق ہونی چاہیے۔ہمارے پروگرام کاتیسرا پلر’’پائیدار ترقی کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کاکرنا ‘‘ہے۔اس کے تحت انڈسٹریل انرجی منیجمنٹ اور موجود ٹیکنالوجی پرخصوصی تو جہ دیکر بہترین نتائج کاحصول ،اس کوزیادہ فائدہ مند اور کم خرچ بنانا جس سے پیداواری لاگت کم اورماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو۔

ڈاکٹر شاہینہ وحید نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم ’’وومن ان گرین انڈسٹری‘‘خصوصی مہم چلارہے ہیں ،اس آئیڈیا کے تحت خواتین کو گرین انڈسٹری کی طرف راغب کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے خواتین کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ،یونیڈو کا خیال ہے کہ ماحول کوبہتر بنانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے خو اتین بہترین ایجنٹ ثابت ہوسکتی ہیں،ماحولیاتی مسائل کے خاتمے،روزگار کے مواقع بڑھانے اور معاشی ترقی کیلئے یونیڈو نے پاکستان میں جو پروگرام’’عالمی ماحول دوست ٹیکنالوجی‘‘کے نام سے شروع کیا ہوا ہے اوراس میں ہمارے بڑے حصہ دار صنعتی و تجارتی ادارے ہیں اسے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن(این پی او)اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کامکمل تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :