اقوام متحدہ کا کابل میں منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے کی مذمت

بدھ 8 فروری 2017 14:19

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے اس سلسلے میں جاری بیان میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

بیان میں خودکش حملے سے متاثر ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اورافغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں خصوصاً عدلیہ کے ملازمین کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں۔ ایسے قابل نفرت جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔