ساجد بخاری روڈ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا،ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی

بدھ 8 فروری 2017 14:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) راولپنڈی کینٹ کے علاقے ساجد بخاری روڈ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

ممبر کنٹونمنٹ بورڈارشد محمود قریشی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کینٹ بورڈ کی وارڈنمبر 8کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گذشتہ ماہ 8لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع کیا گیا تھا ،منصوبے کی تکمیل بہت جلد کی گئی ہے ،علاقے کے مکینوں کو رواں ہفتے اس فلٹریشن پلانٹ سے پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہوگی۔