سندھ رینجرز کی کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

بدھ 8 فروری 2017 14:15

سندھ رینجرز کی کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ رینجرز کی کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ رینجرز حکام کے مطابق یہ کارروائیاں بدھ کے روز کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی ، جمشید ٹائون اور لیاری میں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چھ ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو کارکن جبکہ لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت بھتہ خور بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کو شہر کے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کی غرض سے چھپایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :