امریکی ریاست لوئیزیانہ میں آندھی طوفان

250سے زائد گھر تباہ ، ،26افراد زخمی ، ہنگامی حالت کا ا علان کردیا گیا

بدھ 8 فروری 2017 14:12

امریکی ریاست لوئیزیانہ میں آندھی طوفان

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) امریکی ریاست لوئزیانہ میں آندھی طوفان کے باعث250سے زائد رہائشی گھر تباہ ہوگئے ،26افراد زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلینز میں آندھی طوفان کے دوران 111سے 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث مختلف واقعات میں 206 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ طوفانی ہوائوں کے باعث دو سو پچاس سے زائد رہائشی گھروں کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں دس ہزار کے قریب خاندان بے گھر ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑی تعداد میں سکولوں کو نقصان پہنچنے کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں خراب صورتحال کے باعث ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :