یوسف رضا گیلانی کی بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں جلسے کی دعوت

پیپلز پارٹی ملتان میں بہت بڑا اور عظیم جلسہ کریگی جس میں ملتان بھر سے لوگ شرکت کرینگے، یوسف رضا گیلانی

بدھ 8 فروری 2017 14:12

یوسف رضا گیلانی  کی  بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں جلسے کی دعوت
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ ،آئین اور تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے پانامہ لیکس کے فیصلے کا احترام کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملتان میں بہت بڑا اور عظیم جلسہ کریگی جس میں ملتان بھر سے لوگ شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاست ا یک نیک کام ہے اور عبادت کی طرح ہے اس میں تشدد نہیں ہونا چاہیے اور تمام جماعتوں کو ایک جیسا موقع اور ماحول ملنا چاہیے شوکت بسرا پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط جماعت ہے اور ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام سے رابطے میں ہیں ہم عدلیہ آئین اور تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں او رچاہتے ہیں کہ عدلیہ کو پانامہ لیکس پر فیصلہ کرنے دیں وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہم ان کا احترام کرینگے ہم پانامہ لیکس میں فریق نہیں بنے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن مضبوط ہو اور آئندہ انتخابات میں آزاد اور مضبوط الیکشن کمیشن کی توقع ہے میں ابھی تک نااہل ہوں میرے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی کریگی انہوں نے مزید کہا کہ اسلام پر دہشتگردی کا لیبل لگانا غلط ہے اسلام مذہب امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی سمجھنی چاہیے