آصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

بدھ 8 فروری 2017 14:12

آصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ معتبر اور باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اہم سیاسی امور پر معتبر اور قابل اعتماد حلقوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے اور وہ بہت جلد دبئی سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی پر قومی معاملات پر بالعموم اور کراچی کے سیاسی امور پر بالخصوص اہم فیصلے متوقع ہیں جس سے سیاسی ہلچل میں بھرپور اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں پارٹی کے شریک چیئر مین سے ملاقات کی تھی جس میں سندھ کابینہ میں نئے وزراء شامل اور نیا آئی جی پولیس کی تعیناتی سمیت اہم فیصلے کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :