محکمہ کسٹمز کی کارروائی اسمگل شدہ پاؤڈر دودھ قبضے میں لے لیا

بدھ 8 فروری 2017 14:07

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) محکمہ کسٹمز حکام نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسمگل شدہ پاؤڈر ملک پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لایا گیا تھا جو مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ دودھ مرید کے کے قریب رائس ملز کے گودام سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دودھ بڑے بیگز میں لا کر مقامی پیکنگ میں فروخت کیا جانا تھا۔ حکام کے مطابق سمگل شدہ دودھ کی مالیت چھ کروڑ 30ل اکھ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ ٹیکسوں کی مد میں حکومت کو چار کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔