قومی ٹرانسپورٹ پالیسی کو منظم بنانے کے لئے 2 سالہ منصوبہ شروع

وژن 2025ء کو عملی جامہ پہنانے کے لئے منصوبے میں ریلویز ‘ سڑک ‘ بندرگاہیں‘ جہاز رانی‘ ایوی ایشن اور لاجسٹک سروسز شامل ہیں

بدھ 8 فروری 2017 14:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) حکومت نے قومی ٹرانسپورٹ پالیسی کو منظم بنانے کے لئے 2 سالہ منصوبہ شروع کیا ہے، وژن 2025ء کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس منصوبے میں ریلویز ‘ سڑک ‘ بندرگاہیں ‘ جہاز رانی ‘ ایوی ایشن اور لاجسٹک سروسز شامل ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد محفوظ ‘ موثر اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے نتیجے میں سفری اوقات اور اخراجات میں کمی آئے گی اور ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس منصوبے کے لئے برطانوی حکومت ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے فنڈ فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کے انتظامی امور ایشیائی ترقیاتی بینک سرانجام دے گا۔ قومی ٹرانسپورٹ پالیسی برطانوی بین الاقوامی امدادی ادارہ(ڈی این آئی ڈی) اور ایشیائی ترقیاتی بینک مشترکہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔ جس کے تحت بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پاکستان اقتصادی راہداری پروگرام کے تحت سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ جبکہ اس طرح انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبے سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :